اسلام آباد : (دنیانیوز ) رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے ارسلان تاج گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، اس اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ارسلان کو فوری رہا کیا جائے۔
تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری اور MPA ارسلان تاج گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے، اس اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ارسلان کو فوری رہا کیا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی : تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گرفتار
دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے وقت رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا ، کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔