اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت اطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا 2002 سے اب تک کا ریکارڈ پبلک کر دیا
مریم اورنگزیب نے ایک رولیکس واچ سیریل نمبر W278343RBR-0024 ماڈل 96 PA Oyster M96PA0021 مالیت 27 لاکھ 50 ہزار روپے مورخہ 19 مئی 2022ء کو توشہ خانہ میں جمع کروائی۔