اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹ عارف علوی کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے سال 2022ء کی رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف ٹی او کو سال 2022 کے دوران 7 ہزار شکایات موصول ہوئیں، 2021 میں ایف ٹی او کو 2816 شکایات موصول ہوئیں، سال 2022کے دوران 7 ہزار میں سے 6500 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
رپورٹ کے مطابق ٹیکس محتسب نے 7 ارب روپے کے ریفنڈ کلیمز کی رقم ایف بی آر سے ٹیکس دہندگان کو ادا کرائی، ایف ٹی او کے 78 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد ہو چکا، روزانہ کی بنیاد پر فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھائے، ٹیکس معاملات میں حکام کی بدانتظامی کے خلاف فوری انصاف کی فراہمی میں محتسب کے کردار بارے آگاہی پیدا کی جائے۔