ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا

Published On 14 March,2023 04:50 pm

پشاور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال پشاور میں ہو گا۔

اجلاس 22 مارچ بروز بدھ بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات بشمول وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوں گے۔