عوام ڈر رہے ہیں کہ کہیں مجھے گرفتار کر کے کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، عمران خان

Published On 14 March,2023 10:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ڈر رہے ہیں کہ کہیں مجھے گرفتار کر کے کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹیبل پر آنسو گیس کے شیل رکھ کر بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیل میرے گھر کے اندر گرے، سوچیں باہر کیا حالت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ زہریلی آنسو گیس کے شیل ہیں جو میرے گھر کے صحن سے جمع کئے گئے ہیں، ابھی سیکڑوں شیل لان اور گھر کی دیوار کیساتھ موجود ہیں، مسلسل شیلنگ کی جا رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کی کمیٹی بنا دی

 

عمران خان نے کہا کہ یہ سب لوگ میرے لیے اس وجہ سے لڑ رہے ہیں کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ مجھے گرفتار کر کے یہ نقصان پہنچائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب انہی لوگوں کی سازش ہے جنہوں نے مجھ پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کرایا۔

Advertisement