پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج

Published On 15 March,2023 11:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے پر خارج کی، وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کے کنڈیکٹ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گئی تھی۔
 

Advertisement