چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 2 مزید مقدمات درج

Published On 15 March,2023 10:46 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔

 پی ٹی آئی رہنماؤ ں، کارکنوں پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیخلاف مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او کھنہ اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انسداد دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت ،راستہ روکنے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ ،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے: عمران خان

مقدمہ میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی سمیت مقامی قیادت اور نامعلوم ملزم شامل کیے گئے ہیں ۔

ایک مقدمے میں 19 برائے نام اور 50 سے 60 نامعلوم کارکنان شامل دوسرے مقدمے میں 8 برائے نام اور 70 سے 80 نامعلوم کارکنان شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی

دوسری جانب عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں  کےخلاف ایک اور مقدمہ کراچی تھانہ پیرآباد میں ایم پی اے سعیدآفریدی و کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔

مقدمےمیں ہنگامہ آرائی اورجلاؤ گھیراو کی دفعات شامل ہیں ، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سعیدآفریدی ساتھیوں کےساتھ وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کررہےتھے، مظاہرین نےپولیس موبائل کودیکھتےہی پتھراؤ اورہنگامہ آرائی کی ۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر اب تک 80 کے قریب مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔
 

Advertisement