کراچی : (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت سے بکتر بند گاڑی میں جیل منتقل کردیا گیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارسلان تاج کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
تحریک انصاف کے وکلا نے ارسلان تاج کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، وکلا کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج موقع پر موجود نہیں تھے، ان کا نام نہ مقدمے میں ہے نہ ہی ضمنی چالان میں۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی : تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گرفتار
اے ٹی سی کے منتظم جج نےارسلان تاج کی درخواست ضمانت کورٹ نمبر15 منتقل کردی، وکلا کواے ٹی سی کورٹ نمبر15 کراچی سینٹرل جیل سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔
واضح رہے کہ ارسلان تاج کو 12 مارچ کو سائٹ اے تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔