لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکر مند ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، یہ معاملات سیاسی انتقام کو ظاہر کرتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ حکومت کو اپنی تمام تر توجہ عوام کی معاشی بدحالی پر مرکوز کرنی چاہیے، کیا ہم سیاسی منظر نامے کو تباہ کر رہے ہیں؟۔
I am deeply saddened by today s events. Unhealthy revenge politics. Poor priorities of govt of a country that should focus on economic misery of the people. Are we destroying political landscape? Am concerned about safety & dignity of @ImranKhanPTI like that of all politicians.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 14, 2023