وزیرخارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا : ترجمان دفترخارجہ

Published On 15 March,2023 02:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا اور انہوں نے حکومت کی پالیسی کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے تمام تحائف کو کیبنٹ ڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کرادیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہاگیا  ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا تاہم کچھ تحائف جن کی کیبنٹ ڈویژن نے قیمت 30ہزار سے کم بتائی تھی، انہیں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس کردیا گیا تھا۔

 یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے 2002 سے لے کر اب تک کے توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ پبلک کردیا  ہے۔

2002 سے لے کر 2023 کے ماہ رواں تک توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ جاری کیا گیا جس میں صدر، وزراء اعظم اور وفاقی وزرا کے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات شامل ہیں، رواں سال 2023 میں موجودہ حکومت نے 59 تحائف وصول کیے ۔