اسلام آباد: (دنیا نیوز) زمان پارک میں گلگت بلتستان کے پولیس، کمانڈوز کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید نے پولیس ، کمانڈوز ہٹانے سے معذرت کی تھی، محمد سعید کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا
گریڈ 20 کے علی خٹک کو آئی جی گلگست بلتستان تعینات کر دیا، وفاقی حکومت کا نئے آئی جی علی خٹک کو فوری طورپر زمان پارک لاہور سے پولیس واپس بلانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔