اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کامن ویلتھ ڈے کی تقریبات کے موقع پر کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے ملاقات میں کثیرالجہتی نظام میں بے مثال تناؤ کے وقت دولت مشترکہ کی اقدار کو مضبوط کرنے اور تنظیم کو آگے لے جانے کے طریقوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) March 15, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کامن ویلتھ ڈے کے حوالے سے برطانوی دارالحکومت لندن میں کامن ویلتھ کمیونٹی کی تقریبات میں شرکت کر رہا ہے اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر لندن میں پرچم کشائی، پھولوں کی چادر چڑھانے اور کامن ویلتھ ڈے سروس کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔