اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت میں سیاسی، سکیورٹی، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور 18 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی جانب سے کی گئی۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ میکنزم کو فروغ دیں گے، دونوں ممالک مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔