اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سی پیک کی مشترکہ تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
چائنا میڈیا گروپ کے صحافیوں، مبصرین، پاکستان کے متعدد ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیمینار میں شرکت کی اور چینی طرز کی جدیدیت ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیاری ترقی اور میڈیا کے کردار سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خرم دستگیر خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے توانائی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت
سیمینار میں چائنا میڈیا گروپ کے چینی اور پاکستانی صحافیوں نے چینی طرز کی جدیدیت کو متعارف کرایا، شرکاء کا کہنا تھا کہ چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رواں سال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کرنے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے سی پیک کی تعمیر اعلیٰ معیاری ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس سے پاکستانی معاشرے میں نمایاں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکیہ کے سیلاب زدگان کیلئے 10 ارب گرانٹ منظور کر لی
سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیاری ترقی میں میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے اور سی پیک کی مشترکہ تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے رائے عامہ کا سازگار ماحول تیار کرنا چاہئے۔