اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے توانائی کے تیسرے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان کی توانائی کے شعبے خصوصاً صاف اور قابل تجدید توانائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
— Engr. Khurram Dastgir-Khan (@kdastgirkhan) March 14, 2023
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے توانائی کا اجلاس بھارت کی میزبانی میں منعقد کیا گیا ہے۔