اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکیہ کے سیلاب زدگان کیلئے 10 ارب گرانٹ منظور کر لی

Published On 14 March,2023 09:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکی میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں طے پایا کہ این ڈی ایم اے کی مدد سے 10 ارب روپے کا سامان خرید کر ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھجوایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ای سی سی نے کپاس کی آئندہ فصل کیلئے فی من قیمت 8500 روپے مقرر کر دی، 8500 روپے کپاس کی فی من قیمت مقرر کرنے سے کاشت ایریا میں اضافہ ہو گا، آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق کپاس کی پیداوار بڑھنے سے مقامی سطح کی ضروریات پوری کی جا سکیں گی، ای سی سی نے آئندہ سیزن کے دوران کسانوں کو بروقت ادائیگیوں سمیت وزارت فوڈ سکیورٹی کو کپاس کے نرخوں کے جائزہ پر کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کیلئے مدت 45 دنوں سے بڑھا 60 دن کر دی، ایل این جی کی درآمد کے لیے 50 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement