اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل سماعت ہونے والے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزراء فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی بھی کل سماعت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک آپریشن کے خلاف توہین عدالت کیس: سماعت کل تک ملتوی
واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان آج کے دن مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے، لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے 2 مقدمات اور نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کی ہے جبکہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت سے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی ہے۔