اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ 15 نکاتی معاہدہ کیا تھا جس میں سڑکیں بلاک نہ کرنے، املاک کو نقصان نہ پہنچانے سمیت دیگر نکات شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے معاہدے کے تمام نکات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کئے۔