اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر تھرپارکر سندھ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تاریخی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف مائی بختاور ایئرپورٹ پہنچے جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق تھرپارکر میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی کے یونٹ پیدا ہوں گے۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 22, 2023
مجموعی طور پر 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگاواٹ ہو جائے گی، گزشتہ 4 سال میں ان منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا ہے۔