لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ان کے سسرال میں بھی چھاپہ مارا۔
سابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کی گرفتاری کیلئے پولیس لاہور میں موجود ان کے سسرال پہنچی، پولیس گھر کے اندر سے تلاشی لینے کے بعد واپس روانہ ہو گئی تاہم وہاں سے کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور تشدد کے خلاف عالمی تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں، سابق سپیکر نے عالمی تنظیموں سے پاکستان میں جاری سیاسی انتقام کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔