اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عدلیہ کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
عدلیہ کے خلاف قرار داد وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان عدلیہ کی مقننہ میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، انتخابات سے متعلق کیس میں 4/3 کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے، الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔