پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
مشیرصحت عابد جمیل نے کہا کہ موجودہ بی او جیز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں، ہسپتالوں میں بی او جیز میں سیاسی بنیادوں پر ممبران کو لیا گیا تھا، ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بی اوجیز ممبران نے من پسند افراد کی پوسٹنگ کی شکایات کی ہیں۔
عابد جمیل نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کے نئے بورڈ آف گورنرز شفاف طریقے سے بنائے جائیں گے، نئے بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں پوسٹنگ کی انکوائریاں بھی کریں گے، انکوائریاں مکمل ہونے کے بعد کارروائیاں کی جائیں گی۔