لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی مظہرالحسن نے دائرکی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہیں، 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا، اظہر مشوانی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کرایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔