کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کا تمسخر اڑانا، حملہ کرنا، خریدنے کی کوشش کرنا ن لیگ کا شیوہ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ آج بھی حکومتی ارکان وہی سازش کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کسی کی خواہش پر نہ تو کوئی فیصلہ ہو گا نہ ہی عدلیہ پریشر میں آئے گی، پوری قوم انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔