راشن کی تقسیم کے دوران ہلاکتیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

Published On 01 April,2023 07:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیکٹری میں راشی اور زکوٰۃ کی رقم کی تقسیم کے دوران 12 ہلاکتوں کے معاملہ پر جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ملزموں کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے دو دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا جس پر ملزموں کے وکیل طاہر ملک نے کہا کہ استدعا سے زیادہ جسمانی ریمانڈ غیر قانونی ہے ، کالعدم قرار دیا جائے۔

ملزموں کے وکیل طاہر ملک نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا اور کہا کہ عدالتی وقت ختم ہو چکا، درخواست کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

سیشن جج ویسٹ نے کہا کہ 3 اپریل کو درخواست دائر کریں پھر اس کی سماعت کریں گے۔