پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے لے کر چیف جسٹس تک تمام افراد توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس پر ردعمل دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ آج کی لڑائی پاکستانی اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہے، آج امریکی، یہودی لابی اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کھل عام عمران خان کی پشت پر کھڑے ہیں، چیف جسٹس کا عمران نیازی کے ساتھ کھڑا ہونا بھی اسی لابنگ کا حصہ ہے۔
اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ دو ججز کے فیصلے کے بعد بھی چیف جسٹس کا رویہ نہیں بدلا اور ہم خیال بینچ کی تشکیل جاری رکھی، کل کا فیصلہ بھی 3-0 سے آنے کا امکان ہے، پوری عدالت عظمیٰ ایک شخص کی مرضی سے چل رہی ہے، پاکستان میں احتجاج کریں گے، اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔