کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے صوبوں میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ آج نظریہ ضرورت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا کہ آج کا سپریم کورٹ کا فیصلہ بلاشبہ آئین کی فتح ہے، آج کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے اصول کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کا حکم
انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے عوام کی جیت ہوئی ہے، آئینی اور قانونی نظام کی حکمرانی زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔