مقدمات کا معاملہ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما کل جے آئی ٹی میں طلب

Published On 04 April,2023 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کے معاملے پر قائم جے آئی ٹی نے کل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو کل 1 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی دفعہ بلانے پر صرف سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، اسد عمر کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما پیش نہیں ہوا تھا، جے آئی ٹی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

Advertisement