اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس کیاجاتا ہے، عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں 13 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔