اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب میں انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے وکلاء سپریم کورٹ کے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر بریفنگ دیں گے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن لاء ونگ کو سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی حاصل کرنے ہدایت کر دی گئی، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد اجلاس طلب کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے آج بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی سماعت بھی روک لی تھی۔