پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ میں نئی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے کل سپریم کورٹ میں نئی پٹیشن دائر کریں گے، پٹیشن سے متعلق پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی وکلاء سے مشاورت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان سے فواد چودھری کا رابطہ
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے 28 مئی کی تاریخ دی تھی، 28 مئی کی تاریخ بعد میں بغیر کسی وجہ کے تبدیل کرکے اکتوبر کر دی گئی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ 28 مئی کو ہی انتخابات کرانے کا حکم دے۔