کراچی: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عالمگیر خان اور فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، عالمگیر خان اور فردوس نقوی پر ہنگامہ آرائی اور سڑکیں بلاک کرنے کا مقدمہ درج تھا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی پرقائم کیے گئے تھے۔