اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
بھکر پولیس پی ٹی آئی رہنما کا راہداری ریمانڈ لینے کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچی جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر کو پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے علی امین کے 3 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا۔
گزشتہ روز بھکر پولیس کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر جج نے پوچھا کہ تین دن کا کیوں مانگ رہے؟ امریکا لے کر جانا ہے؟۔