اسلام آباد : (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اور اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدر اعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمایت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
آرمی چیف کے آئین اورعوام کے نمائندوں کی مقتدرحیثیت کے بارے میں خیالات درست اور خوش آئند ہیں انھوں نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اوراتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا،ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدراعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمائیت کی جائے اور عوامی فیصلوں…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2023
فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر انتخابات کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
اگر انتخابات کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کی طرح بے وقعت ادارہ بنانے کی کوشش کی گئ تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئ راستہ نہیں بچے گا، اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندہ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا،اب تک آئین کے اندر رہ کر…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2023
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف نکلنا ہو گا،اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی ، اس لیے آئین کو مقدم ماناجائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں ۔