اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
شیڈول کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار عید کے بعد واپس آئیں گے، سیاسی صورتحال کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سعودی عرب میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔