اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران معاون خصوصی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تفویض کردہ کاموں اور ان کی بر وقت تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
معاونِ خصوصی نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔