اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کا اختیارختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مقامی وکیل عدنان اقبال کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈز کے اکاؤنٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے، حتمی فیصلے تک رجسٹرار سپریم کورٹ کا اختیارمعطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کیا جائے، ثاقب نثارسے پوچھا جائے کس حیثیت میں عدلیہ کو غیرمتعلقہ کام میں ملوث کیا؟
درخواست میں کہا گیا کہ جتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اس سے زیادہ اس کی تشہیر پر لگی، 13 ارب کی تشہیری مہم سے 10 ارب روپے حاصل کئے گئے۔