نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Published On 18 April,2023 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، انتظامیہ نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، مراسلے میں پمز اور پولی کلینک سے دو دو ایمبولینس بھی مانگ لی گئیں، میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے سٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق پولی کلینک کی 2 ایمبولینسز، دو ڈاکٹرز ٹیم قافلے کے ساتھ چلیں گی، پمز کی دو ایمبولینس گاڑیاں دو ڈاکٹروں کیساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

پمز اور پولی کلینک میں دس دس کمرے، دو وی آئی پی رومز بھی تیار رکھے جائیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔