کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں81 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Lq6p1w069L pic.twitter.com/KxuwgnMQFc
— SBP (@StateBank_Pak) April 18, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی، 50 پیسے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 288 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔