اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں حسان خان نیازی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی ، حسان خان نیازی کے وکیل نعیم پنجوتھہ ،مرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کسی بھی مقدمہ میں کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے ۔
عدالت نے اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ کل تک طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔