لاہور: (دنیا الیکشن سیل) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ضلع لاہور رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے، خیبرپختونخوا کا ضلع کولائی پاس رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے چھوٹا ضلع ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے جن میں سے 5 لاکھ 36 ہزار 200 خواتین جبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 753 مرد ہیں، یوں اسلام آباد کے رجسٹرڈ ووٹرز میں 53 فیصد آبادی مردوں جبکہ 47 فیصد آباد خواتین پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
رجسٹرڈ ووٹرز کا موازنہ صوبائی اعتبار سے کیا جائے تو آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے ضلع لاہور 66 لاکھ 52 ہزار 149 ووٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس میں سے 35 لاکھ 50 ہزار 279 مرد ووٹرز جبکہ 31 لاکھ ایک ہزار 870 خواتین ووٹرز ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع فیصل آباد 51 لاکھ 82 ہزار 458 ووٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 27 لاکھ 89 ہزار 594 مرد ووٹرز جبکہ 23 لاکھ 92 ہزار 864 خواتین ووٹرز ہیں۔
اس فہرست میں ضلع راولپنڈی کا تیسرا نمبر ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 20 ہزار 54 ہے جن میں سے 18 لاکھ 19 ہزار 825 مرد ووٹرز جبکہ 17 لاکھ 229 خواتین ووٹرز ہیں، صوبہ پنجاب میں ہی ووٹرز کے اعتبار سے ضلع حافظ آباد سب سے چھوٹا ضلع ہے جہاں 7 لاکھ 92 ہزار 876 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 32 ہزار 265 مرد ووٹرز جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار 611 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کیلئے فنڈز فراہم نہ کرنےپر غیرمعمولی نتائج آسکتے ہیں : چیف جسٹس
صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے 54 فیصد آبادی مردوں جبکہ 46 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اسی طرح صوبہ سندھ کی بات کی جائے تو ضلع کراچی سینٹرل رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے صوبہ سندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 20 لاکھ 90 ہزار 463 ہے جن میں سے مرد ووٹرز تعداد 11 لاکھ 24 ہزار 512 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 65 ہزار 951 ہے۔
اس فہرست میں ضلع مشرقی کراچی کا دوسرا نمبر ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 13 ہزار 927 ہے جن میں سے 8 لاکھ 58 ہزار 249 مرد ووٹرز جبکہ 7 لاکھ 55 ہزار 678 خواتین ووٹرز ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے ضلع کورنگی تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 71 ہزار 326 ہے جن میں سے 8 لاکھ 7 ہزار 360 مرد جبکہ 6 لاکھ 63 ہزار 966 خواتین ووٹرز ہیں۔
صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے ضلع ٹنڈو محمد خان صوبے کا سب سے چھوٹا ضلع ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 850 ہے جن میں سے ایک لاکھ 87 ہزار 712 مرد ووٹرز جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 138 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے 54 فیصد آبادی مردوں جبکہ 46 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد الیکشن کمیشن کو برقرار رکھنے کا جواز نہیں بنتا : فواد
اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع پشاور کا پہلا نمبر ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 20 لاکھ 26 ہزار 939 ہے جس میں سے 11 لاکھ 22 ہزار 818 مرد ووٹرز ہے جبکہ 9 لاکھ 4 ہزار 121 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اس فہرست میں ضلع مردان 14 لاکھ 98 ہزار 209 ووٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس میں سے 8 لاکھ 22 ہزار 206 مرد ووٹرز جبکہ 6 لاکھ 76 ہزار 3 خواتین ووٹرز ہیں۔
ضلع سوات 14 لاکھ 45 ہزار 100 رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جس میں سے 7 لاکھ 89 ہزار 795 مرد ووٹرز جبکہ 6 لاکھ 55 ہزار 305 خواتین ووٹرز ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے ضلع کولائی پاس صوبے کا سب سے چھوٹا ضلع ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 ہزار 850 ہے جن میں سے 23 ہزار 35 مرد ووٹرز جبکہ 19 ہزار 815 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے 55 فیصد آبادی مردوں جبکہ 45 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ضلع کوئٹہ پہلے نمبر پر آتا ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 311 ہے جن میں سے 4 لاکھ 67 ہزار 729 مرد ووٹرز جبکہ 3 لاکھ 51 ہزار 582 خواتین ووٹرز ہیں، ضلع پشین دوسرے نمبر پر ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 243 ہے جن میں سے ایک لاکھ 76 ہزار 596 مرد جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار 647 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے: عمران خان
اس فہرست میں ضلع خضدار کا تیسرا نمبر ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 218 ہے جن میں سے ایک لاکھ 61 ہزار 588 مرد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 630 ہے، صوبہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے ضلع ہرنائی صوبے کا سب سے چھوٹا ضلع ہے جہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45 ہزار 108 ہے جن میں سے 24 ہزار 829 مرد ووٹرز جبکہ 20 ہزار 279 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعتبار سے 56 فیصد آبادی مردوں جبکہ 44 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 ہے، جن میں سے 6 کروڑ 78لاکھ 93 ہزار 815 مرد ووٹرز جبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب ناانصافی ہوتی ہے تو وہ زیادہ دیرتک نہیں ٹھہرتی: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اسی طرح رجسٹرڈ ووٹرز کا صوبائی سطح پر جائزہ لیا جائے تو صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جن میں 3 کروڑ 84 لاکھ 87 مرد ووٹرز جبکہ 3 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 81 خواتین ووٹرز ہیں، صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے جن میں ایک کروڑ 43 لاکھ 24 ہزار 780 مرد ووٹرز جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 71 ہزار 273 خواتین ووٹرز ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ہے جن میں سے ایک کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 219 مرد ووٹرز جبکہ 97 لاکھ 22 ہزار 271 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں 52 لاکھ 28 ہزار 726 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 29 لاکھ 39 ہزار 529 مرد ووٹرز جبکہ 22 لاکھ 89 ہزار 197 خواتین ووٹرز ہیں۔