لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس بیباکی و استقامت سے علی امین نے مصائب و مشکلات کا سامنا کیا ہے اس سے ہماری نگاہوں میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہر شہر گھمانے کا رویہ روا رکھا جا رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ علی امین پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک ہیں اور ہمارے کارکنوں میں ہر دلعزیز ہیں۔
علی امین گنڈاپور کےساتھ جس قسم کا سلوک (اغواء کرکےذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دورانِ حراست شہرشہر گھمانے) روا رکھاجارہاہےاسکی سیدھی سی وجہ یہ ہےکہ وہ پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک اور ہمارےکارکنوں میں ہردلعزیز ہیں۔وہ لوگ جو ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، اس
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ہے کہ احمقانہ کارروائیوں میں ملوث لوگ اس احساس تک سے محروم ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے اپنے لئے ذلّت کا سامان کرنے اور ملّت و ریاست کے مابین فاصلے بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے۔
ہماری نگاہوں میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2023