لاہور: (دنیا نیوز) حماد اظہر کو پنجاب کا ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ سابق وفاقی وزیر نے اس کی وجہ بتا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کے بعد عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
انہوں نے مزید کہا عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے، تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے، اگلے دن میں نے صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
چند روز پہلے مجھے خان صاحب نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے اور اس وقت پاکستان کا اب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے۔۔لہازا تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے۔ اگلے دن میں نے تمام صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔#خان_دا_آرڈر_لوہے_دا_گارڈر
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 21, 2023