عید کے روز سابق صدر آصف زرداری کی اپنے والدین کی قبروں پر حاضری

Published On 22 April,2023 09:53 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بالو جاقبا کا دورہ کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر بالو جاقبا میں اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور اپنے بزرگوں کی قبروں پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کے ہمراہ ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری نے بھی بالو جاقبا میں بزرگوں کی قبروں پر حاضری دی۔