ہتھنی کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور چڑیا گھر انتظامیہ کیخلاف درخواست دائر

Published On 23 April,2023 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر شہری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور چڑیا گھر انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع کروا دی۔

ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور چڑیا گھر انتظامیہ کیخلاف درخواست گارڈن تھانہ میں جمع کروائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی چڑیا گھر میں کئی دنوں سے بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی

اس حوالے سے ایڈووکیٹ عمران عزیز کا کہنا ہے کہ سیکشن 289 پی پی سی کے تحت چڑیا گھر میں انتظامی غفلت و لاپروائی سے ہتھنی کی ہلاکت پر 7 سال تک سزا ہو سکتی ہے، نورجہاں کی موت کا بہت صدمہ ہوا، ذمےداروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔