اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں۔
درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کیا دونوں اسمبلیاں جنرل (ر)باجوہ کے کہنے پر توڑیں اس لیے سپریم کورٹ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کو بحال کرنے کا حکم دے۔