سپریم کورٹ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ ایکٹ2023 کو چیلنج کردیا گیا

Published On 26 April,2023 11:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ ایکٹ 2023 کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔

مقامی وکیل شاہد رانا نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ازد خود نوٹسزمیں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں۔

درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیارہے، موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پرقدغن لگانےکے مترادف ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 کو کالعدم قراردے۔ 

Advertisement