اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں انتخابات کیس میں مذاکرات کے حوالے سے اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ سے مزید وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ قائدین کی مشاورت جاری ہے، کچھ وقت مزید دیا جائے، سیاسی قائدین کی مشاورت مکمل نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں چار بجے شروع ہونے والی سماعت تاخیر کا شکار ہو گئی۔
اٹارنی جنرل اور فاروق نائیک کی چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات کی، جسٹس اعجاز الاحسن بھی موجود تھے، ملاقات میں کھلی عدالت میں سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا ہے، انتخابات کیس بینچ کے اہم رکن جسٹس منیب اختر کراچی روانہ ہو گئے، ان کی 4 بجے فلائٹ شیڈول تھی۔