لاہور: (دنیا نیوز) حکمران اتحاد کی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اے این پی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کو 3 جولائی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔
پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرنے والوں میں زاہد خان اور میاں افتخار حسین شامل تھے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف سے باضابطہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔