کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اہم سیاسی و آئینی معاملات پر قرار دادیں پیش کی جائیں گی، سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل 2 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں نیپرا کی طرز پر سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا، اجلاس میں بلدیاتی قانون میں ترامیم کا مسودہ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔